ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فالوورز کم ہونے پر انوپم کھیر نے ایلون مسک سے سوال کرلیا

فالوورز کم ہونے پر انوپم کھیر نے ایلون مسک سے سوال کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار انوپم کھیر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ان کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہو چکے ہیں۔

انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ میرے گزشتہ 15 دنوں میں 9 لاکھ فالوورز کم ہو چکے ہیں، کیا آپ کو یا آپ کی ٹیم کو اچانک کمی کی وجہ معلوم ہے؟

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ میرا مشاہدہ ہے، کوئی شکایت نہیں ہے۔

 https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2025-12-05/422264_7280500_updates.jpg

ایلون مسک یا ان کی ٹیم میں سے کسی نے ابھی تک انوپم کھیر کی بات کا جواب نہیں دیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اداکار کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ آپ کے فالوورز کی تعداد میں کمی پلیٹ فارم پر مسک کے بوٹ اکاؤنٹس کی مسلسل معطلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ایک صارف نے مذاق میں یہ بھی لکھا کہ ایلون ایکس کا مالک ہے، ملازم نہیں۔

Ansa Awais

Content Writer