(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع بودھگیا میں شادی کی تقریب شدید ہنگامی آرائی کی نذر ہوگئی، رسگلے ختم ہونے پر دلہا اور دلہن کے خاندان والوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا، واقعے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت شروع ہوا جب شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد دلہن کے خاندان نے رسگلے کم ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ، ابتدا میں ماحول معمول کے مطابق تھا مگر تھوڑی ہی دیر میں شدید جھگڑا شروع ہوگیا۔
Video: Chairs, Kicks, Punches Fly After 'Rasgulla Shortage' At Bihar Wedding https://t.co/UOmNCdt2CC pic.twitter.com/wuX7rtE8eu
— NDTV (@ndtv) December 3, 2025
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں موجود دلہا اور دلہن کی مہمانوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال کیا،ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا اٹھا کر پھینکتے رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے والد نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دلہے والوں کی جہیز میں اضافی 2 لاکھ روپے درخواست مسترد کر دی تھی، اسی لیے دلہے کے خاندان والوں نے شادی کے دوران رسگلے کو بہانہ بنایا تاکہ وہ جھگڑا پیدا کر سکیں۔