نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر ذکا اشرف کی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر ذکا اشرف کی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد :  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ "پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرے سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔میں پوری ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کی محنت اور لگن کو سراتا ہوں۔ کپتان ندا ڈار نے جس انداز سے ٹیم کی قیادت کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا وہ قابل فخر ہے۔"

واضح رہے کہ ذکا اشرف نے اس ماہ کے آخر میں دورہ نیوزی لینڈ سے واپسی پر پاکستان ویمنز ٹیم کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کی میزبانی کا بھی اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان نے منگل کو ڈنیڈن میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔