گوجرانوالہ؛ سیشن کورٹ کمپلکس میں مخالفین کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک، ملزم گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا:  گوجرانوالہ کے سیشن کورٹ کمپلکس میں مخالفین کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ہوگیا، احاطہ سیشن کورٹ میں فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتول ماجد قتل کے مقدمہ میں زیر حراست تھا اور بسلسلہ پیشی سیشن کورٹ آیا تھا۔ مخالفین نے پیشی پر لائے ملزم پر فائرنگ کی۔  سٹی پولیس آفیسر نے علاقہ تھانہ سول لائن احاطہ سیشن کورٹ میں درینہ دشمنی کی بنا پر ہونے والے قتل کا نوٹس لے لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز، اے ایس پی اور ایس ایچ او نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، فرانزک لیب کے ذریعے شواہد اکٹھے کیے گئے، لعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منقتل کر دیا گیا۔ قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے موقعہ پر حراست میں لے لیا۔

سی پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ قاتل معاشرے کا ناسور ہیں اُن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔