رائیونڈ،ملزم کی حوالات میں گلا کاٹ کر مبینہ خودکشی کی کوشش، تیز دھار آلہ اندر کیسے پہنچا؟اہلخانہ

رائیونڈ،ملزم کی حوالات میں گلا کاٹ کر مبینہ خودکشی کی کوشش، تیز دھار آلہ اندر کیسے پہنچا؟اہلخانہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)رائیونڈ پولیس کی نااہلی، حوالات میں تیز دھار آلہ پہنچ گیا،ملزم نے گلہ کاٹ لیا، اہلخانہ نے خودکشی کے الزام کو مسترد کر دیا،، کہتے ہیں پولیس نے تشدد کیا، تیز دھارآلہ حوالات اندر نہیں پہنچ سکتا،،،اعلی افسران انکوائری کریں۔
تھانہ رائیونڈ میں زیر حراست ملزم کی تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش ،رائیونڈ پولیس نے زخمی ملزم کو انڈس ہسپتال منتقل کر دیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ملزم کی شہ رگ کٹی، حالت تشویشناک ہے۔

 زنیر نامی ملزم مقدمہ نمبر 8063 میں راجیونف پولیس کی حراست میں تھا،ملزم زنیر پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ پولیس نے درج کیا تھا،ورثاء نے زنیر کی خودکشی کو مشکوک قرار دے دیا۔

 اہلخانہ کے مطابق زنیر نے خودکشی کی کوشش نہیں کی، بلکہ پولیس نے تشدد کیا،پولیس تشدد کو خودکشی کا رنگ دے رہی ہے،حوالات کے اندر تیز دھار آلہ کیسے پہنچ سکتا ہے،پولیس نے گرفتار ی کے وقت بھی زنیر پر تشدد کیا،پولیس کے اعلی افسران وقوعہ کی آزادانہ انکوائری کروائیں۔