(ویب ڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایک تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا،ایک تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح 1 لاکھ 64 ہزار روپے پر پہنچ گئی ۔ دس گرام سونا بھی 601 روپے مہنگا ہوگیا جس سے10 گرام سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 40 ہزار 604 روپے پر پہنچ گیا ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 1780 روپے پر برقرار رہی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 4ڈالر کمی سے 1794 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔