سجل علی کی زندگی کا سب سے یادگار کنسرٹ, ویڈیو وائرل

سجل علی کی زندگی کا سب سے یادگار کنسرٹ, ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے مداحوں کیساتھ اپنی زندگی کے یادگار کنسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کردی ہے۔

سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں جدہ میں ہونے والے ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں کنسرٹ کے دوران مشہور بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن کو اپنے دیگر بینڈ ممبرز کے ہمراہ اسٹیج پر اپنا مشہور کلام ’کن فیاکن‘پڑھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سر اے آر رحمٰن کا یہ کنسرٹ میری زندگی کا سب سے یادگار کنسرٹ ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

اداکارہ کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن کے کنسرٹس کے منفرد اسٹائل کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سجل علی نے اپنی فلم ’What’s Love Got To Do With It‘ کی نمائش کے لیے ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی ہے جوکہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے۔

Ansa Awais

Content Writer