پنجاب میں گہری دھند کا راج، ملتان سے ظاہر پیر تک موٹر وے ٹریفک کیلئے بند

پنجاب میں گہری دھند کا راج، ملتان سے ظاہر پیر تک موٹر وے ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گہری دھند کے باعث ملتان سے ظاہر پیر تک موٹروے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ملتان، بستی ملوک اور خانیوال کے علاقوں میں بھی دھند ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے دوران سفر ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں اور بھوبھڑا کے قریب دھند کے باعث حادثہ پیش آیا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔