حدیقہ کیانی اور دنانیر کی اکٹھے گانا گاتے  اور ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

Pakistani singer and Tiktakar
کیپشن: Hadeeqa kiani and Dana Neer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی اور دنانیرکی ”جاناں“گانا گانے اور ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنانیرمبین کرسی پر بیٹھی ہیں جبکہ حدیقہ کیانی ان کے پیچھے کھڑی ہیں،دونوں ملکر مشہورگانا”جاناں“گا رہی ہیں، گانے کے دوران دونوں اچانک ڈانس شروع کرد یتی ہیں،دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ابتک 63 ہزار سے زائد لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔‘ 
لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھا گئی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی، یہ ویڈیو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہورہی ہے جبکہ حدیقہ کیانی ایک پاکستانی گلوکارہ ہیں ہیں اور کئی ملکی و عالمی اعزازات حاصل کر چکی ہیں کیانی نے دنیا بھر میں گلوکاری ہے۔والدہ نے ان کی موسیقی میں دلچسپی دیکھتے ہوئے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں داخل کروا دیا حدیقہ نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم میڈم نرگس ناہید سے حاصل کی ۔