بالی ووڈ اداکار انیل کپورنےشوٹنگ ترک کردی

بالی ووڈ اداکار انیل کپورنےشوٹنگ ترک کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ کے معروف اور ماضی کی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کرنے والے اداکار انیل کپور اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر واپس چلے گئے،گزشتہ دنوں ساتھی اداکاؤں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر انہوں شوٹنک ترک کردی اور ممبئی چلے گئے۔

تفصیل کے مطابق بالی ووڈ فلم نگری کے مشہور اداکار انیل کپور کا نام ان شوبز کی سپرستار شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عمری میں کمال اداکاری کرتے اپنی الگ پہچان بنائی، فلموں میں بطور ہیرو سامنے آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،اور آج بالی ووڈ انڈسٹری میں چھائے ہوئے ہیں،گزشتہ روز اپنی نئی آنے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ جو کہ بھارت کے مشہور علاقہ چندی گڑھ میں شروع تھی وہاں پہنچے۔

اس فلم میں ان کے ساتھ  ماضی کی اداکارہ  اور آنجہانی رشی کپور کی بیوہ اداکارہ نیتو سنگھ کپور اور ورون دھون شامل ہیں،پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا، رپورٹ میں اداکارہ نیتو سنگھ کپور اور ورون دھون کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ انیل کپور کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی، ساتھی اداکاروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ ممبئی واپس آگئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ کسی قسم کی افواہوں کے اڑنے کے حق میں نہیں، میری کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی، اداکار نے انکی صحت کے دعاگو لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

انیل کپور کی ممبئی ائیرپورٹ پر پہنچنے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اُنہوں نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چہرے پر ماسک بھی پہنا ہوا ہے اور اُس کے ساتھ ہی آنکھوں پر چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer