ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

او ٹی سی لاہور چیلنج کپ انتظامیہ نے نئی تاریخ رقم کر دی

 او ٹی سی لاہور چیلنج کپ انتظامیہ نے نئی تاریخ رقم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) او ٹی سی لاہور چیلنج کپ انتظامیہ نے نئی تاریخ رقم کر دی، لاہور کلب کرکٹ میں پہلی مرتبہ میڈیا اور کلبوں کے نمائندوں کی موجودگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے کسی ٹورنامنٹ کے ڈراز نکالے گئے۔

ڈراز کے مطابق گروپ اے کے پہلے راؤنڈ میں ظریف میموریل اور گلبرگ ایگلٹس، گولڈن سٹار اورراجہ کلب، لاہور جمخانہ اور غازی آباد جمخانہ، باغبانپورہ گرینز اور ینگ مغلپورہ جمخانہ  کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، گروپ بی میں ٹاؤن شپ گرین اور توصیف کلب، برادرز کلب اور کینن جمخانہ، شاہ کمال اور مغلپورہ گرینز، مغلپورہ الیون اور پنڈی جمخانہ میں مقابلہ ہوگا۔

گروپ سی میں باغبانپورہ ایگلٹس اور محبوب پارک جمخانہ، شاہ فیصل کلب اور ینگ لکی سٹار، خضری ٰکلب اورٹاؤن شپ وائٹس، کشمیر کراؤن اور فاران سپورٹس میں مقابلہ ہوگا جبکہ گروپ ڈی میں نیو اتفاق کلب اور مغلپورہ جمخانہ، مسلم جمخانہ اور کریسنٹ جمخانہ، پرنس کلب اور کینٹ جمخانہ، اپالو کلب اورکٹاریا کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی۔

گروپ ای میں راوی جمخانہ اور گڑھی شاہو جمخانہ، شائننگ کلب اور ڈار کلب، لکی سٹار اور امپیریل کلب، وکٹوریس کلب اور وحدت ایگلٹس میں مقابلہ ہوگا، گروپ ایف میں مغلپورہ وائٹس اور قذافی کلب، دھرم پور جمخانہ اور شاہدرہ ایل ڈی اے، مغلپورہ سپورٹس اور کرکٹ سینٹر، یونیورسل کلب اور جلو جمخانہ میں جوڑ پڑے گا۔

گروپ جی میں مسلم آباد جمخانہ اور لدھیانہ جمخانہ، ماڈل ٹاؤن گرینز اور لاہور یونائیٹڈ، غالب سپورٹس اور ٹاؤن شپ کراؤن،خان سپورٹس اور والٹن جم خانہ میں ٹاکرا ہوگا جبکہ گروپ ایچ میں ایم پی جمخانہ اور اپالو سپورٹس، جنرل اختر عبدالرحمان اور البلال کلب، چاند میموریل اور غازی آباد سپورٹس، عامر میموریل اور علی گڑھ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

  چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر کا کہنا تھاکہ تمام کلبوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہمارا مقصد اور مشن ہے، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 10 دسمبرکو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلاجائے گا جس کی تفضیلات کااعلان آئندہ دو روز میں کر دیا جائے گا۔

۔

Sughra Afzal

Content Writer