محکمہ داخلہ پنجاب نے تھیٹروں میں بیہودہ ناچ گانوں پرسخت نوٹس لے لیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے تھیٹروں میں بیہودہ ناچ گانوں پرسخت نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) اسٹیج ڈراموں کے اداکار ہو جائیں ہوشیار، اداکارائیں مناسب لباس پہنیں گی اور اداکار اپنے الفاظ بھی تول کے بولیں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے تھیٹروں میں بیہودہ ناچ گانوں پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب ناچنا ہوگا گھونگھٹ سنبھال کے کیونکہ اسٹیج اداکاروں کی خفیہ مانیٹرنگ کے لیے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں، جو اسٹیج ڈانسرز پرنظر رکھیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اسٹیج ڈراموں کے فنکاروں اور پروڈیوسر ز کے خلاف کاروائی کے لیے ڈپٹی کمشنرکو خط ارسال کر دیا ہے، کہ اب جو باز نہ آیا وہ گرفتار ہوگا، فحش الفاظ کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جبکہ فحش جگت والے کی بھی اب چھٹی ہوگی۔

سٹیج ڈارموں کے لکھے گئے اسکرپٹ بھی متعلقہ اضلاع میں تعینات فوکل پرسن منظور کریں گے۔ اور اگر فنکاروں نے کی قانون کی خلاف ورزی تو پھر ان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی ہو گی۔

Shazia Bashir

Content Writer