ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے دارالحکومت عمان میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی.

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر سے متعلق علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر گفتگو کی۔

فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مشترکہ دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔