احسن عباسی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,380 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2,380 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 463 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث مختلف شعبوں کے حصص کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا، جس سے انڈیکس مضبوط سطح پر برقرار رہا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے بڑھتے ہوئے رجحان نے کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی کو سہارا دیا۔