ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں دو نئے انڈر پاس تعمیر کیے جائیں گے،محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد میں دو نئے انڈر پاس تعمیر کیے جائیں گے،محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

 اجلاس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے دو نئے انڈر پاس تعمیر کیے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ کشمیر چوک اور فیصل مسجد انڈر پاس منصوبوں پر کام آئندہ ماہ شروع کیا جائے گا۔

 محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایمرجنسی 1122 کے باقاعدہ سیٹ اپ کے نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر فعال ادارہ بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ قانونی تقاضے مکمل کرکے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے چار نئے سنٹرز پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔

 اجلاس میں سی ڈی اے کے مستقل ریونیو میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا، محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ادارے کی مالی خود انحصاری کے لیے دیرپا ریونیو ماڈل تیار کیا جائے، کیونکہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ادارے کی مالی مضبوطی بھی اہم ہے۔

 انہوں نے ریونیو بڑھانے کے قابلِ عمل منصوبوں پر جلد پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔

 اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف میگا پراجیکٹس پر پیش رفت اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔