ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 454 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

نئے نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا فارم ریٹ 285 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 313 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے سے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے، جبکہ خریداروں نے قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب شہر میں فارمی انڈوں کی قیمت 268 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔