سٹی 42: ضلع جنوبی وزیر ستان اپر میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری قبائلی امور خیبر پختونخوا نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات کی کہ بروز بدھ صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا،کرفیو کے دوران ضلع کے حدود میں تمام قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی، کرفیو کے دوران تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے اور درجہ ذیل راستوں پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا
کرفیو تحصیل سروکئی،تحصیل تیارزہ،تحصیل سراروغہ اور تحصیل مکین میں ہوگا
اہم ہدایت:
صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیا جائے۔ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے جنوبی وزیرستان اپر کی طرف سفر کرنے والے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں
