ویب ڈیسک: پاکستانی ای گیمر ارسلان ایش نے چھٹا ایوو ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ارسلان صدیقی اس سے قبل ایوو لاس ویگاس تین بار اور ایوو جاپان دو مرتبہ جیت چکے ہیں،پاکستان کے نامور ای گیمر ارسلان ایش نے چھٹا ایووٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ارسلان صدیقی نے فائنل میں ہم وطن حریف عاطف بٹ کو شکست دی، وہ چار بار ٹیکن سیون چیمپئن بننے والے پہلے پروفیشنل گیمر ہیں۔
گفتگو کرتے ہوئے ارسلان ایش نے کہا کہ دونوں نے فائنل کیلئے بہت محنت کی تھی، ہمیں ایک دوسرے کا سامنا کرنا تھا،عاطف دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔
ارسلان کا کہنا تھا کہ میں عاطف کا سامنا نہیں کرنا چاہتا تھا، میں جانتا ہوں کہ وہ بہت مضبوط کھلاڑی ہے، ہم ہر روز ایک دوسرے سے کھیلتے ہیں اور ایک دوسرے کی کمزوریوں کو جانتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایوو ٹیکن ایٹ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 2500 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ایوولوشن چیمپئن شپ 2025 ٹیکن ورلڈ ٹور اور ای سپورٹس ورلڈ کپ کوالیفائر کا حصہ تھی۔