راؤ لشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش کی گئیں اور اہم امور پر غور کیا گیا۔
صوبائی وزراء ، مشیران ،معاونین خصوصی نے اجلاس میں شرکت کی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
پنجاب کابینہ کے 28 ویں اجلاس میں 120 نکاتی ایجنڈامنظوری کیلئے پیش کیا گیا،پنجاب کابینہ 26 ویں اجلاس کےمیٹنگ آف دی منٹس کی توثیق کرےگی،ایل ڈی اے گریڈ 17کے آفیسرز کیلئے میڈیکل گرانٹ 70لاکھ 14لاکھ کی منظوری دی جائیگی،مختلف محکموں کی مالی سال 2023سے2025تک کی آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی جائیگی۔
پنجاب لوکم ریکروٹمنٹ ایکٹ 2025 کے مسودے کی منظوری دی جائے گی،والڈ سٹی ریگولیشنز رولز میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی
پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس رولز کی منظوری متوقع ہے،ایکسائز ڈیوٹی رولز میں ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،پنجاب ڈرگز رولز میں ترامیم کی منظوری لی جائے گی۔