ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ٹی آئی کے ایم پی اے داؤد خان جتوئی گرفتار

 پی ٹی آئی کے ایم پی اے داؤد خان جتوئی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ صوبائی اسمبلی داؤد خان جتوئی کو ڈیفنس روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے داؤد خان جتوئی کو حراست میں لیا۔داؤد خان جتوئی کے علاوہ تحریک انصاف کے مزید 10 کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار کارکنوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔

 تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مرکزی پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے ہی کیے جائیں گے۔

 پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا، ارکان صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے، راولپنڈی انتظامیہ نے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی بنا لی، ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔