ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر  لیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز، مارکیٹ میں بھرپور تیزی دیکھنے میں آئی، اور 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جس کے بائث  100 انڈیکس بڑھ کر 1,42,671 پوائنٹس کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، اور پہلی بار 1,42,000 کی حد عبور کی گئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی مثبت پیش رفت جاری ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282.66 روپے سے کم ہو کر 282.50 روپے پر آ گئی ہے۔