ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’کشمیر فیصلہ کرے گا ہم ساتھ کھڑےتھے ،ہیں اور رہیں گے‘‘مریم نواز شریف

’’کشمیر فیصلہ کرے گا ہم ساتھ کھڑےتھے ،ہیں اور رہیں گے‘‘مریم نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی پیغام، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےحق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے غیور بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ 

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہو چکی ہے، پانچ اگست 2019 سے بھارتی مظالم میں بے محابا اضافے کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ اور ہمت قابل تحسین ہے، کشمیر فیصلہ کرے گا ہم ساتھ کھڑےتھے ،ہیں اور رہیں گے، بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ عالمی ضمیر پر سوال ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظاہرین پر عالمی برادری کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔کشمیری بہن بھائیوں پرآزادی کا سورج طلوع جلد ہوگا۔ برصغیر میں مستقل امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ہزاروں کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔بھارت ظلم کرکے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ 
کشمیر ہر پاکستانی کے دل میں دھڑک رہا ہے۔ مریم نواز شریف
بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری ایک دہائی سےلاک ڈاؤن کی زندگی گزار رہے ہیں۔ مریم نواز شریف
کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر مستقل بے حسی عالمی ضمیر کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ مریم نواز شریف
بھارت کا ظلم وقتی ہے لیکن کشمیر کی آزادی مقدر ہے۔ مریم نواز شریف
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے۔ مریم نواز شریف
دنیا کوکشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے۔ مریم نواز شریف
بھارت کا قبضہ غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہے۔ مریم نواز شریف
کشمیر کی سیاہ رات کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ مریم نواز شریف
دنیا پر کھل چکاہے مسئلہ کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ انسانی المیہ بن چکا ہے۔ مریم نواز شریف
خطے کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ لوگ امن اور خوشحالی کی سحر دیکھنے کے مستحق ہیں۔ مریم نواز شریف