ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کراچی میں جرمن قونصل خانے کی ویزہ سروس بحال

 کراچی میں جرمن قونصل خانے کی ویزہ سروس بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے خوشخبری, کراچی میں واقع جرمن قونصل خانے نے ایک مختصر وقفے کے بعد اپنی ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔

جرمن قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قونصل خانہ منگل، 5 اگست 2025 سے معمول کے مطابق ویزہ درخواست گزاروں کو خدمات فراہم کرے گا۔جن افراد نے قونصل خانے کی عارضی بندش کے دوران اپائنٹمنٹ لی تھی، انہیں اب نئے سرے سے اپائنٹمنٹ بک کرنی ہوگی۔ درخواست گزار جرمن قونصل خانے کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

قونصل خانے نے واضح کیا ہے کہ نان یورپیئن شہریوں کے لیے بھی ویزہ سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں اور تمام ویزہ کیٹیگریز میں درخواستیں معمول کے مطابق وصول کی جا رہی ہیں۔

جرمنی کا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانی اب کراچی ہی سے اپنے ویزہ کے تمام مراحل مکمل کر سکتے ہیں جس سے درخواست گزاروں کو لاہور یا اسلام آباد جانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔