اشرف خان: انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.63 روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے اضافے سے 280.40 روپے کا ہوگیا، جبکہ یورو 68 پیسے مہنگا ہوکر 305.65 روپے پر آگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 75.35 روپے، برطانوی پاؤنڈ 9 پیسے کمی سے 357.94 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.53 روپے کا ہوگیا۔