توشہ خانہ کیس میں گرفتاری، چئیرمین پی ٹی آئی کو لباس بدلنے کی مہلت نہ ملی، اندرونی کہانی

Zaman Park PTI Chairman arrest, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں گرفتاری، چئیرمین پی ٹی آئی کو لباس بدلنے کی مہلت نہ ملی، اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

عمران خان کو  اسلام آباد سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں 3سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعدعدالتی حکم پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو زمان پارک کا سارا علاقہ عملاً ویران پڑا تھا۔ صرف چند کارکن زمان پارک مین عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب آئے ان مین سے بیشتر کو گرفتار کر لیا گیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق زمان پارک کے اطراف میں شام پانچ بجے تک 22 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد سے عدالت کا حکم موصول ہوتے ہی  آئی جی اسلام آباد نے سی سی پی او لاہور کو احکامات جاری کیے جس میں عدالتی احکامات پر عمدرآمد کرانے کا کہا گیا، سی پی اور آفس میں فوری طور پر میٹنگ بلائی گئی جس میں ڈی آئی جی آپریشن ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ، ایس ایس پی سول لائنز،ایس ایس پی آپریشن شریک ہوئے، میٹنگ کے بعد سی ٹی اور لاہور نے زمان پارک کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا، حکمت عملی اس لیے اپنائی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے، 

 زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کےسکیورٹی افر نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ہونے والی پی ٹی آئی کارکنون کی گرفتاریوں اور مقدمات کی وجہ سے آج کوئی بھی کارکن یہاں نہ پہنچا البتہ کچھ چنندہ لوگ یہاں پہنچے جنہیں گرفتار کر لیا گیا، اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک 22پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ،عدالتی احکامات پر عمران کو یہ وقت بھی نہ دیا گیا کہ وہ اپنا نائٹ سوٹ ہی چینج کر سکیں ، اس لیے انہیں ٹراوزر شرٹ میں ہی گرفتار کر لیا۔

اس ضمن مین پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کا مقصد زمان پارک مین عمران خان کی گرفتاری کے عمل میں کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنا تھا اس لئے اس عمل کو جلد از جلد مکمل کیا گیا