زمان پارک: عمران خان کی گرفتاری کے بعد 35کارکن گرفتار، پہلے کون سا کارکن گرفتار ہوا، تفصیل جانیئے

PTI worker arrested, Zaman Park, Lahore, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: زمان پارک سے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ان کی  رہائشگاہ کے باہر سے35  کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ زمان پارک کے باہر سراپا احتجاج پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں  آخری اطلاعات ملنے تک جاری ہیں۔ آختی آٹھ گرفتار ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ شام ساڑھے چھ بجے پولیس کی قیدیوں والی وین زمان پارک پہنچ گئی اور پولیس کے سینئیر حکام نے پی ٹی آئی کارکنان کو دیکھتے ہی گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ہفتہ کی دوپہر عمران خان کی گرفتاری کے بعد پہلے صرف  ایک پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار کیا گیا  بعد میں مزید تین کارکنوں کو نعرے لگانے کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ پھر چار مزید کارکن چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر پہنچنے میں کامیاب ہوئے، جب انہوں نے نعرے لگانے کی کوشش کی تو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد دو دو  کر کے مزید کچھ کارکن گرفتار کئے گئے اور شام چھ بجے تک گرفتار شدگان کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی تھی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پولیس نے نعرے بازی کرنے پر  سب سے پہلے اویس نامی کارکن کو گرفتار کیا۔

چئیرمین تحریک انصاف کو ہفتہ کی دوپہر اسلام آباد پولیس نےلاہور پولیس کی معاونت سے گرفتار کیا ۔ اس گرفتاری کے کچھ دیر بعد ایک کارکن کو عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار کیا  گیا جو نعرے لگا رہا تھا۔ پولیس نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں سیشن عدالے سے عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ آنے کے بعد لاہور میں ان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا تھا اور  اس جانب جانے والے تمام راستے بند کر رکھے تھے لیکن نعرے لگانے والا کارکن کسی طرح پھر بھی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گیا۔ 

شام چھ بجے کے لگ بھگ خبریں آئیں کہ   توشہ خانہ کیس میں چیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک پی ٹی آئی کارکنان اور انصاف لائرز کے وکلاء نے مل کر احتجاج کرنے کی کوشش کی 50 کے قریب مظاہرین توشہ خانہ کیس میں  گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے زمان پارک پہنچے 28 مشتعل کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا کسی کو احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس واقعہ کے  کچھ دیر بعد مزید گرفتاریاں ہوئیں اور زمان پارک سے3 خواتین سمیت مزید 8 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار کر لیا گیا جس سے گرفتار شدگان کی تعداد 35 ہو گئی۔
توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو تین سال سزا سناتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو چیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر اسلام آباد پولیس نے لاہور پولیس کے تعاون سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے پی آئی چیرمین کو گرفتار کیا۔گرفتاری کے بعد انصاف لائرز ونگ کے وکلاء اور پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک پہنچے اور گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو مشتعل کیا اور 28 کارکنان کو گرفتار کر کے تھانہ ریس کورس منتقل کیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ چیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری عدالتی حکم پر کی گئی ہے کسی کو کار سرکار میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کے ممکنہ احتجاج کے باعث مختلف شاہراہوں پر ناکہ کر دی گئی ہے زمان پارک کے اطراف بھی اضافی پولیس اہکلار تعینات کر دئیے گئے ہیں