لاہور: منشیات سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا گینگ پکڑا گیا، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

لاہور: منشیات سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا گینگ پکڑا گیا، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والے سب سے بڑے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ملزمان فیک آئی ڈیز کے ذریعے پاکستان میں موجود سپلائرز سے رابطہ کر کے منشیات مہیا کر رہے تھے۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ لاہور منشیات سپلائی کرنے والے سب سے بڑے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے کروڑ روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گینگ لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والا پراسرار اور بااثر گینگ سمجھا جاتا ہے، میکسیکو اور دیگر ممالک سے منشیات سے بھری امپورٹڈ چاکلیٹ کوریئر سے فروخت کر رہے تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ ملزم محمد ایوب پاکستان میں مختلف ذرائع سے منشیات سپلائی کر رہا تھا، گینگ کے کارندوں محمد علی، عزیز، محمد ندیم، ثمینہ افتخار، ثنا اور فاطمہ زہریٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پولیس افسران نے آئی ٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا، ڈی ایچ اے فیز 6 میں گینگ کے 5 رکن اور 9گن مین پکڑے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پولیس ٹیم کو سی ایم آفس بلوا کر شاباش دی اور محنت جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بات بہت حیران کن تھی کہ گینگ آزادانہ طریقے سے لاہور میں منشیات سپلائی کر رہا تھا۔مریم نواز کا کہنا تھا پولیس نے قوم کے بچوں کو اس لعنت سے بچایا جو یونیورسٹیز میں جا رہی تھی، معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لیے ہمیں جو کچھ کرنا پڑے ہم کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer