عوام سے رشوت لینے والا جعلی ڈی ایس پی گرفتار

عوام سے رشوت لینے والا جعلی ڈی ایس پی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چوہدری : جعلی ڈی ایس پی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، ملزم ڈی ایس پی بن کر عوام سے رشوت وصول کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن سے پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کیا ، ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم ڈی ایس پی نہیں بلکہ ملزم محمدحمزہ باغبانپورہ  لاہور کا رہائشی ہے۔ملزم کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ اپنے علاقہ میں بھی اپنا تعارف بطور ڈی ایس پی کرواتا تھا، اب تک ڈی ایس پی بن کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہوں۔

جعلی ڈی ایس پی ملزم حمزہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفشیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔