معروف کارساز کمپنی نےگاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Proton vehicles price in Pakistan
کیپشن: Proton vehicles price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مختلف کمپنیوں کیجانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری،ملیشین کار کمپنی ' پروٹون' نےپاکستان میں کاروں کی قیمتوں میں 3 سے 9 لاکھ اضافہ کردیا .
تفصیلات کےمطابق پروٹون گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے ایک نوٹی فکیشن میں قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی شرح میں اضافہ، عالمی سپلائی چین میں خلل اور فریٹ چارجز میں اتار چڑھاؤ شامل ہیں۔ حکومت نے لیٹر آف کریڈٹ (LC) کھولنے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس سے CKD کٹس کی مطلوبہ مقدار کی درآمد سے متعلق چیلنجز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔

پروٹون ساگا کے تینوں ویریںٹس کی قیمت میں 2300000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پروٹون ساگا سٹینڈرڈ مینوئل ویرینٹ کی قیمت میں 245000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2579000 روپے سے بڑھ کر 2824000 روپے ہو چکی ہے۔
پروٹون ساگا سٹینڈرڈ آٹومیٹک ویرینٹ کی قیمت میں 270000 روپے کےاضافےکے بعد  2999000 روپے ہو چکی ہے۔ پروٹون ساگا سٹینڈرڈ ایس آٹومیٹک ویرینٹ کی نئی قیمت میں 3149000 روپے ہو چکی ہے، گاڑی کی قیمت میں 300000 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

پروٹون X 70 کے دونوں ویرینٹس کی قیمت میں 900000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔ پروٹون ایکس 70 پریمیم FWD ویرینٹ کی قیمت میں 900000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6400000 روپے سے بڑھ کر 7300000 روپے ہو چکی ہے۔ 
پروٹون ایکس 70 ایگزیکٹیو AWD ویرینٹ کی قیمت میں 800000 روپے کا اضافہ ہونے سے 6850000 روپے ہو چکی ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ چیلنجز کے باوجود کمپنی نے کافی CKD یوںٹس حاصل کر لیے ہیں۔ پروٹون پاکستان آخری کار کمپنی ہے جس نے تازہ لہر میں کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کم از کم چند ماہ تک یہ قیمتیں مستحکم رہیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer