صوبائی وزراء سے حلف کے حوالے گورنر ہاؤس انتظامیہ کا موقف

no decision made take oath of the provincial ministers
کیپشن: o decision made take oath
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد حسین)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان صوبائی وزراء حلف لیں گے یا نہیں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ گورنر ہاؤس انتظامیہ کا کہناتھا کہ گورنر پنجاب آج تو صوبائی وزراء سے حلف نہیں لیں سکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی وزرا کے حلف کے معاملے پر گورنر ہاوس انتظامیہ لاعلم نکلی، گورنر ہاؤس انتظامیہ کا کہناتھا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان آج صوبائی وزراء سے حلف نہیں لیں سکیں گے،گورنر پنجاب صوبائی وزراء سے کل حلف لیں گے یانہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کیاجاسکتا۔
گورنر پنجاب صوبائی وزراء سے کل حلف لیں گے یانہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کیاجاسکتا،ابھی تک گورنر پنجاب کی طرف سے کسی بھی قسم کا گو ہیڈ نہیں ملا۔

واضح رہے کہ  گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی عدم دستیابی کے باعث 21 رکنی پنجاب کابینہ کی آج ہونے والی حلف برداری مؤخر ہو گئی۔ پنجاب کابینہ کے ارکان اب کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے جس میں مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے اراکین سمیت دیگر شخصیات شریک ہوں گی۔

 محسن لغاری کو فنانس، تیمور ملک کو کھیل و ثقافت کا محکمہ،راجہ بشارت کو کوآپریٹو اور پراسیکیوشن جبکہ راجہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ دیا جائے گا،عنصر نیازی کو لیبر اور منیب چیمہ کو ٹرانسپورٹ، شہاب الدین کو لائیو اسٹاک اور مراد راس کو اسکولز ایجوکیشن کا محکمہ دیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer