22 سالہ پاکستانی یوٹیوبر کی ماہانہ آمدنی جان کرآپ حیران رہ جائینگے

 22 سالہ پاکستانی یوٹیوبر کی ماہانہ آمدنی جان کرآپ حیران رہ جائینگے
کیپشن: youtube income
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مشہور یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنے حال ہی میں دیے گئے انٹر ویو میں بتایا کہ وہ ایک مہینے میں اتنا کما لیتے ہیں کہ 2 الٹو گاڑیاں خرید سکتے ہیں ۔

 22 سالہ پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے ایک نجی شومیں  اپنی ماہانہ آمدنی سے متعلق انکشاف کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ دوران شوپروگرام کے میزبان نے  معاذ سے ان کی ماہانہ آمدنی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ میری ماہانہ آمدنی تقریباً اتنی ہے کہ اس سے دو پاکستانی آلٹو خرید ی سکتا ہوں۔

جواب پر میزبان  نے کہا چونکہ پاکستان میں تیزی سے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا یہ تنخواہ کسی بھی ملٹی نیشنل کمپنی کے  جنرل مینیجر سے بھی زیادہ بنتی ہے۔معاذ صفدر نے ایک قصہ بھی سنایا کہ جب انکی شادی ہوئی تو ان کی بیوی نے ان سے ایک جیکٹ مانگی جس کی قیمت 7ہزار تھی جبکہ معاذ کو ان کے والد سے ماہانہ 5 ہزار روپے ملتے تھے ، ایک وہ وقت تھا اور اب ایسا وقت ہے کہ بیوی کو ہر مہینے 20 ایسی جیکٹس لے کر دے سکتا ہوں ۔