اداکارہ کبریٰ خان کے چہرے کی ہڈیاں کیسے ٹوٹیں، اداکارہ کا اہم انکشاف، ویڈیو  وائرل

 اداکارہ کبریٰ خان کے چہرے کی ہڈیاں کیسے ٹوٹیں، اداکارہ کا اہم انکشاف، ویڈیو  وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی ویڈیوز  وائرل ہوتی ہی رہتی ہیں حال ہی میں معروف ادا کا رہ کبریٰ خان کی انسٹا گرام پر ایک انٹرویو سے  لی گئی مختصر سی ویڈیو  سو شل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 ویڈیو میں اداکارہ کسی خوشگوار واقعے کا ذکر نہیں کر رہیں بلکہ  اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے سے متعلق بتا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کبریٰ خان کا اس ویڈیو میں بتانا ہے کہ جب ان کی عمر 17 یا 18 سال  تھی تو اُن کے ساتھ ایک حادثہ پیش آ گیا تھا جس میں اُن کے چہرے کی ہڈیاں اندر سے کِرچی کِرچی ہو گئی تھیں۔ چہرے کے بائیں جانب ناک، گال اور آنکھ کے اوپر کی ہڈیاں ابھی بھی اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔ اپنے چہرے کی ہڈیوں کو لے کر وہ بہت خوفزدہ بھی رہتی ہیں۔