ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ منظور

پاکستان ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) پاکستان ریلوے کے لیے بڑی خبر، ایکنک نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی، منظوری کیبنٹ بلاک میں مشیر فنانس عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں کی گئی۔ ایکنک سے منظوری پر وزیر ریلوے شیخ رشید کا خیر مقدم، سارا کریڈٹ عمران خان کو دے دیا۔
ایم ایل ون منصوبے کی ایکنک سے منظوری کے بعد 1872کلو میٹر ٹریک کی اپ گریڈیشن کی جائے گئی۔ایم ایل ون منصوبے میں کراچی سے پشاور ریلوے ٹریک شامل ہے۔منصوبے پر 6.8 بلین ڈالرز تخمینہ لگایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبے کا حصہ ایم ایل ون کا افتتاح رواں سال ہی کیا جائے گا، وزیر ریلوے شیخ رشید کا خیر مقدم، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، اور اس کی تکمیل کے بعد ریلوے ٹریک سے لیول کراسنگ ختم ہو جائیں گئے، اور اس کی جگہ اوور ہیڈ بریجز بنائے جائیں گئے, یہ 5 سالہ منصوبہ ہوگا اور ٹرین کی سپیڈ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔ منصوبے کی منظوری کا کریڈٹ عمران خان حکومت کو جاتا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایکنک نے ریلوے کا منصوبہ ایم ایل ون منظور کر لیا، پشاور سے کراچی ایم ایل ون منصوبے پر 6.8 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، جب کہ منصوبے کے تحت حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن بھی ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer