( درنایاب ) محکمہ موسمیات نے نو سے گیارہ اگست کے درمیان شہر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست سے لے کر 11 اگست تک طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی جانب سے ہدایات جاری کردیں ہیں۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے بلا تعطل آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔
ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ نالوں کی صفائی کا ارسر نو جائزہ لیا جائے اور ضرورت کے مطابق صفائی میں کسی قسم کی کوتائی نہ برتی جائے۔ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ مزید بارشوں سے پہلے ہیوی مشنری کو سٹینڈ بائے رکھا جائے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ مطلع ابر آلود رہنے سے شہر کے مختلف مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ آج زیادہ زیادہ سے درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 60 فیصد تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بھی شہر کا موسم جزوی طور پرابر آلود رہےگا۔