خواتین کےسامنےکوروناوائرس بھی بےبس

خواتین کےسامنےکوروناوائرس بھی بےبس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین) کوروناوائرس نےلاہورسمیت صوبہ بھرمیں 71فیصد مردوں جبکہ 29 فیصدخواتین اورصفرعشاریہ صفر نوفیصدخواجہ سراؤں کوابدی نیند سلا دیا، 51 سے 61 سال تک کی عمر کےسب سےزیادہ 613افرادکی جان لےلی تاہم وباسےایک سال سے بیس سال تک افرادسب سےزیادہ محفوظ رہے، پی ڈی ایم اےنےمہلک وائرس کی شرح اموات کےتناسب کی رپورٹ جاری کردی۔
خواتین کےسامنےکوروناوائرس بھی بےبس رہاجبکہ مرددوگناسےزیادہ جاں بحق ہوئےمہلک وائرس نے71 فیصدمردوں جبکہ 29فیصدخواتین کوابدی نیندسلادیاپی ڈی ایم اے کی دستاویزات کےمطابق 0.09 فیصدخواجہ سرابھی کوروناوائرس سےجاں بحق ہوئے.چاراگست تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 199 رہی مہلک وائرس سے 1562 مرد جبکہ 635 خواتین جاں بحق ہوئیں۔
دستاویزات کےمطابق 51 سے 60 سال تک کی عمرکےافراد سب سےزیادہ جاں بحق ہوئے51 سے 61 سال تک کی عمرکے428 مردجبکہ 185 خواتین جاں بحق ہوئیں مجموعی طورپر 613افرادجان کی بازی ہار گئے، خوش قسمتی سے کورونا وائرس کے حملوں میں بچے محفوظ رہےایک سے دس سال تک کی عمر کے چار بچے کوروناوائرس سےجاں بحق ہوئے.

11 سے 20 سال تک کی عمر کے 13 افراد میں سے 7 خواتین جبکہ 6 مرد جاں بحق ہوئے 21 سے 30 سال تک کی عمر کے 72 افراد میں سے 45 مرد جبکہ 27 خواتین جاں بحق ہوہیں، 31 سے 40 سال تک 138 افراد جان بازی ہار گئے100 مرد جبکہ 37 خواتین اور ایک خواجہ سراءجاں بحق ہوا۔
41 سے 50 سال تک کی عمر کے 361 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 242 مرد جبکہ 119 شامل ہیں61سے 70 سال تک کی عمر کے 601 میں سے 453 مرد جبکہ 148 خواتین جان کی بازی ہار گئیں، 71 سے 80 سال تک کی عمرکے 303 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 217 مرد جبکہ 86 خواتین شامل ہیں، 81 سے 90 سال تک کی عمر کے 94 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 69 مرد جبکہ 24 خواتین اور ایک خواجہ سراء شامل ہے۔
کوروناوائرس کا زور تو ٹوٹ گیا لیکن احتیاط کادامن ہاتھ سےچھوڑنےمشکلات مزیدبڑھ سکتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer