ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

پی ایس ایل شائقین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کے لئے مل کر کام کرنے پر متفق ہوگئے۔

پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے چئیر مین پی سی بی احسان مانی کی دعوت پر ان سے ملاقات کی، ملاقات میں فرنچائز مالکان نے چئیرمین پی سی بی کو لیگ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق طویل مشاورت کے بعد پی سی بی اور فرنچائز میں لیگ کے تمام میچز پاکستان میں انعقاد کے لئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

ملاقات میں طے پایا کہ بورڈ حکام اور فرنچائز نمائندے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ایجنٹس کو لیگ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ جبکہ فرنچائز مالکان غیر ملکی کھلاڑیوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے ان سے رابطہ کرکے ان کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، مظفرآباد اور پشاور میں لیگ کے میچز کروائے جائیں گے۔ ملاقات میں پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل پر بھی غور کیا گیا جس پر فرنچائز مالکان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

چئیرمین پی سی بی نے مالکان کی تجاویز کی روشنی میں ان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ اجلاس میں پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس جلد بلانے پر اتفاق ہوا جس کی تاریخ کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔