’’تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیں کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیئے‘‘

’’تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیں کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیئے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھارتی وزیراعظم مودی کو قصائی قرار دے دیا، کہا پوری قوم کو یک زبان ہو کر اس کا جواب دینا چاہیئے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر مودی کسی گمان میں ہے تو پاک فوج اور پوری قوم مل کو اسے چھٹی کا دودھ یاد دلا دے گی۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ہنگامی پریس کانفرنس کی، شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے یک زبان ہو کر کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیئے۔ امریکہ کہ جانب سے کشمیر کے مسئلے پر ثالثی پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف بولے کہ تجسس ہے کہ امریکی صدر کی آفر ٹرمپ کارڈ تھا یا ٹریپ کارڈ تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی ہماری اس آفر کو این آر او سے تعبیر نہ کریں، ہم ایمانداری کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، ہمیں مل کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا ہوگا۔