’’ہم نے بھارت کو عسکری اور سفارتی محاذ پر شکست دی‘‘

’’ہم نے بھارت کو عسکری اور سفارتی محاذ پر شکست دی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال اور پاکستانی علاقوں پر بھارتی گولی باری، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگی، ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر بھارت کچھ اور چاہتا ہےتوہم تیار ہیں۔

نیشنل ڈیموکریٹک فورم کے زیراہتمام نئے بلدیاتی نظام پر سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں افسوسناک صورتحال ہے، کشمیرہوں کے قتل عام پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ چودھری محمد سرور نے کہنا کہ ہم نے بھارت کو عسکری اور سفارتی محاذ پر شکست دی، بھارت شکست کا بدلا لینے کے لئے لائن آف کنٹرول پرمذموم حرکتیں کررہا ہے، پاکستان کے پاس بھارت کی جانب سے کلسٹر بم پھینکنے کے ثبوت ہیں۔

کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کےحوالے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیں گے، نئے نظام میں عوامی نمائندوں کو بااختیار کریں گے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام اور الیکشن کمیشن میں ابہام پایا جاتا ہے، جسے دور کرنے کے لیے حکومت الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لے۔     

Shazia Bashir

Content Writer