اسرار خان : شہر لاہور میں 199 ٹریفک حادثات میں 249 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 99 شدید زخمیو ں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 199 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئےہیں، ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 249 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثات میں 99 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاہے جبکہ150 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئےہیں۔