ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری میں لینڈ سلائیڈنگ ،مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری، متاثرہ علاقے خالی کرنے کا حکم

مری میں لینڈ سلائیڈنگ ،مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری، متاثرہ علاقے خالی کرنے کا حکم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حیدر علی)مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صورتحال سنگین، درجنوں درخت گر گئے جبکہ گزشتہ کئی روز سے مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 مختلف علاقوں میں متعدد گھروں کی دیواروں، چھتوں اور برآمدوں میں بڑے شگاف پڑ گئے ہیں جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے رہائشیوں کی ساز و سامان سمیت ہنگامی نقل مکانی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مساجد میں اعلانات کر کے لوگوں کو  متاثرہ علاقے خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

 ادھر جھیکاگلی چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا ہے اور مٹی کے تودے گرنے سے منصوبے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید متاثرہ علاقوں سے آبادی کو منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

 متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت چوک کی ری ماڈلنگ سے پہلے متاثرہ علاقے کو فلفور بحال کرے،لینڈ سلائڈنگ کو روکا نہ گیا تو مزید سینکڑوں گھر زد میں آ سکتے ہیں،کسی بڑے جانی اور مالی نقصان سے پہلے حکومت اقدامات کرے۔