ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا بڑا فیصلہ،مسافروں کیلئے تمام رعایتیں ختم کر دیں

پی آئی اے کا بڑا فیصلہ،مسافروں کیلئے تمام رعایتیں ختم کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید  احمد:مہنگے جیٹ فیول کے باعث پی آئی اے نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں کے افراد کو دی جانے والی تمام رعایتیں ختم کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق طلبہ، بینکوں کے ذریعے ٹکٹ لینے والے افراد، سینئر سٹیزن، جرنلسٹس، ریٹائرڈ ملٹری پرسنز اور اے ایس ایف اہلکاروں کو ملنے والے ڈسکاؤنٹس بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔ اس فیصلے سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ نے تمام ایئرپورٹس پر عملے کو آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ایئرلائن نے ہر قسم کی چھوٹ واپس لے لی ہے اور یہ فیصلہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک ایندھن کی قیمتیں معمول پر نہیں آ جاتیں۔

ترجمان کے مطابق مہنگے جیٹ فیول کی وجہ سے پی آئی اے کو اخراجات میں شدید دباؤ کا سامنا ہے، جس کے باعث یہ اقدام اٹھانا پڑا۔