کلیم اختر: کسٹمز سروس کے افسران کیخلاف بورڈ عمل میں لائے بغیر ڈسپلنری کارروائیوں سےمتعلق ایف بی آر کی نے نئی ہدایات جاری کردیں ہیں، اٹیچمنٹ پر کام کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی سے قبل بورڈ کو آگاہ کرنا لازم قراردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے غیر اطلاع ڈسپلنری کارروائیاں کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے نئے ایس او پیز جاری کردئیے ہیں جسکے تحت بغیر اجازت غیر حاضری کے کیسز بروقت رپورٹ نہ کرنے پر بھی سخت نوٹس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اٹیچمنٹ پر کام کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی سے قبل بورڈ کو آگاہ کرنا لازم قراردیا گیا ہےجبکہ متعلقہ پیرنٹ کلیکٹریٹ کو بھی ڈسپلنری کارروائی کی کاپی بھجوانا لازمی ہوگااور تمام فیلڈ فارمیشنز کو غیر حاضری کے کیسز فوری طور پر بورڈ کو رپورٹ کرنا ہوں گے۔
ایس او پیز کے تحت حاضری کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری متعلقہ اے سیز ،ڈی سیز ہیڈکوارٹرز کو سونپ دی گئی غیر حاضری ریکارڈ چھپانے یا تاخیر سے رپورٹ کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دےدیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق فیلڈ فارمیشنز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سربراہان کو ہدایت کر دی گئی ہیں کسی بھی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔