ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر انرجی کا عروج، شہر میں بجلی کی طلب کم ہو گئی

سولر انرجی کا عروج، شہر میں بجلی کی طلب کم ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: شہر میں سولر سسٹمز سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث لیسکو کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم پر بجلی کی طلب نمایاں حد تک کم ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب کم ہو کر 680 میگاواٹ تک ریکارڈ کی جا رہی ہے، جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی 1000 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے نتیجے میں لیسکو کو اس وقت تقریباً 300 میگاواٹ بجلی سرپلس کا سامنا ہے۔

ماہرین کے مطابق صارفین کی جانب سے بجلی کے کم استعمال اور سولر سسٹمز سے بڑھتی ہوئی پیداوار اس کمی کی بڑی وجہ ہے۔ تاہم بجلی کی طلب میں مسلسل کمی کے باعث سسٹم فریکوئنسی ڈاؤن ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ توانائی کے مطابق موسم میں تبدیلی کے باعث سورج کی روشنی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے سولر سسٹمز کی جنریشن مزید بڑھ گئی ہے اور اس کے اثرات بجلی کے مجموعی نظام پر نمایاں ہو رہے ہیں۔