شاہد سپرا: ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے داتا دربار کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری اوقاف و چیف ایڈمنسٹریٹر پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی وزیراعظم نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں انہوں نے داتا دربار کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے انہیں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی اور جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔