ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومت پنجاب مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے:مریم نواز

 حکومت پنجاب مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے:مریم نواز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور ان کے مذہبی تہواروں کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری امن پسند اور قابل احترام ہے۔

مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسٹر کے موقع پر محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کیا جائے گا تاکہ معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں گرانٹس میں اضافہ اور ترقیاتی فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق پہلی مرتبہ اقلیتی بھائیوں اور بہنوں کے لیے "مینارٹی کارڈ" متعارف کرایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک لاکھ سے زائد مستحق اقلیتی خاندانوں کو سہ ماہی بنیادوں پر 10 ہزار 500 روپے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ ان کی معاشی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔