ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ نظر انداز: دودھ اور دہی مہنگے داموں فروخت

سرکاری نرخ نظر انداز: دودھ اور دہی مہنگے داموں فروخت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ناکامی سامنے آگئی ہے، جس کے باعث شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دبنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں دودھ 200 سے 240 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے اس کی سرکاری قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔ اسی طرح دہی کی قیمت بھی سرکاری نرخوں سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ 260 سے 280 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دکاندار نے اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر رکھے ہیں اور سرکاری ریٹ لسٹ پر کہیں عملدرآمد نظر نہیں آتا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے اور سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ وہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں کیوں ناکام ہو رہی ہے۔