ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، پھل اور سبزیاں مزید مہنگے 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، پھل اور سبزیاں مزید مہنگے 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات اشیائے خورونوش پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخ اس سے کہیں زیادہ ہو چکے ہیں، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

مارکیٹ میں آلو 30 روپے، پیاز 90 روپے، ٹماٹر 100 روپے اور لہسن 530 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح ادرک 400 روپے، بھنڈی 250 روپے اور ٹینڈے 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔

دیگر سبزیوں میں کریلے 190 روپے جبکہ لیموں 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سیب 370 روپے فی کلو، کیلا 290 روپے فی درجن اور امرود 250 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے مؤثر حکومتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

ہر میں خواتین ایتھلیٹس کے لیے ایک متاثرکن مثال بن گئی ہے۔