ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ایتھلیٹ ثمر خان کا عالمی کارنامہ

 پاکستانی ایتھلیٹ ثمر خان کا عالمی کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

انہوں نے انتہائی سخت موسمی حالات میں 300 کلومیٹر طویل فیل راؤن پولر چیلنج کامیابی سے مکمل کیا، جو سوئیڈن سے شروع ہو کر ناروے میں اختتام پذیر ہوا۔ یہ مشکل مہم ڈاگ سلیج کے ذریعے طے کی گئی، جس کے دوران شدید برفباری، منفی درجہ حرارت اور تیز برفانی ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس تاریخی کارنامے کے ساتھ ثمر خان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئی ہیں، جس پر ملک بھر سے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں ثمر خان نے کہا کہ جو لوگ ان کی صلاحیتوں پر شک کرتے تھے، ان کے لیے یہ کامیابی ایک واضح پیغام ہے کہ مضبوط ارادے کے ساتھ کوئی بھی ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی پاکستان کے نام کرتے ہوئے بتایا کہ سخت ترین حالات کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

ان کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی خواتین ایتھلیٹس کے لیے بھی ایک طاقتور اور متاثر کن مثال بن کر سامنے آئی ہے۔