فارن یامین: لاہور کے علاقے فیز 9 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر چوری کی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم چور نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واقعے کا مقدمہ متاثرہ انفلوئنسر کی اہلیہ کی مدعیت میں فوری طور پر درج کر لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایس پی کینٹ کی جانب سے ایس ڈی پی او برکی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
حالیہ تحقیقات کے مطابق اسد اسحاق کے گھر نصب کیمرے خراب نکلے ٹک ٹاکر نے چند روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکالا تھا جبکہ ٹک ٹاکر اپنی اہلیہ کے ساتھ سی بلاک میں کرائے کے گھر مقیم ہے۔
پولیس ذرائع کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر اور اس کی اہلیہ کا ڈیفنس کے گھر میں کم آنا جانا ہوتا ہے، ہیئر پولیس کی نوکری سے نکالے جانے والے ملازم سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چور گھر سے چور 15 لاکھ کا کیمرہ، ساڑھے 6 لاکھ کی چین ،ڈیڑھ لاکھ کا لیپ ٹاپ لے گیا تھا۔