ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ کس روز، کس کس کی چھٹی ماری جائے گی

 عید الاضحیٰ کس روز، کس کس کی چھٹی ماری جائے گی
 عید الاضحیٰ کس روز، کس کس کی چھٹی ماری جائے گی
 عید الاضحیٰ کس روز، کس کس کی چھٹی ماری جائے گی
 عید الاضحیٰ کس روز، کس کس کی چھٹی ماری جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:  پاکستان کے عوام میں سے بعض اب تک عید الفطر منا رہے ہیں اور جن لوگوں نے عید کی چھٹیاں تمام ہونے پر کام سے لگ جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا وہ اب کام سے فرصت نکال کر یہ حساب لگا رہے ہیں کہ عید الاضحیٰ (بڑی عید) کب ہو گی۔ عید کی تاریخ کا حساب  صرف پاکستان ہی نہیں پاکستان سے باہر بھی لگایا جا رہا ہے بلکہ ماہرین نے بتا ہی دیا ہے کہ پاکستان میں بڑی عید یعنی عید الاضحیٰ کس روز ہو گی۔

عید الاضحیٰ  مسلمانوں کے عقائد کے مطابق حج کے فوراً بعد جانوروں کی قربانی کا دن ہے۔ حج کی عبادت  9  ذی الحج کو ادا کی جاتی ہے۔ 

 اس دن کو گزشتہ گناہوں کی معافی ملنے کے حوالے سے خاص اہمیت حاصل ہے اور اس روز جانوروں کی قربانی کرنے کے لئے کئی ماہ پہلے سے مالی وسائل مہیا کرنے اور قربانی کے جاور حاصل کرنے کی سعی شروع کر دی جاتی ہے۔

 جو ذی الحجہ کی 10ویں تاریخ کو  عید الاضحیٰ ہو گی اور اس وقت تمام اہل اسلام کو یہ جاننے سے خاص دل چسپی ہے کہ ذو الحج کا آغاز کس روز ہو گا اور اس مہینے کی دس تاریخ کب ہو گی۔  اس روز صاحب ثروت مسلمان جانوروں کی قربانی کریں گے اور جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ دوسروں کا  تقسیم کیا ہوا قربانی کے جانور کا گوشت پکا کر کھائیں گے۔ ناداروں کے لئے بھی یہ دن خاص طور سے اہم ہوتا ہے کہ انہیں اس ایک دن اور اس کے بعد قربانی کے دو مزید دنوں کے دوران اتنا گوشت مل جاتا ہے جسے وہ پورا مہینہ کھا سکتے ہیں۔ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور ذبح کرتے ہیں۔

عید الاضحیٰ کی تاریخ

بعض ماہرین نے  عید الاضحیٰ 6 جون 2025  کو  ہفتے کے روز  ہونے کی فورکاسٹ کر دی ہے۔

یعنی  پاکستانی مسلمان 6 جون کو جمعہ کے دن سے 8 جون  اتوار کے دن  تک عید الاضحیٰ منائیں گے۔ اس حساب کے مطابق اتوار کی ہفتہ وار چھٹی عید کی تعطیلات میں آ جائے گی یعنی سرکاری اور نجی اداروں کے ملزموں کو اپنی ہفتہ وار چھٹی کی قربانی کرنا پڑے گی اور وفاقی حکومت کے ملازموں کی تو دو چھٹیاں عید کی چھٹیوں کے اندر شامل ہو کر قربان ہو جائیں گیْ

ماہرین نے قمری تقویم کی سائنسی فارمولا کی مدد سے عید الاضحیٰ کی جو تاریخ بتائی ہے اس کا انحصار بہرحال پاکستان کی روئیت ہلال کمیٹی کی ہاں پر ہی ہو گا۔

گزشتہ دو ماہ کے آغاز مین پاکستان کی روئیت ہلال کمیٹی نے چاند کی پہلی تاریخ کو چاند کی پہلی تاریخ تسلیم نہیں کیا تھا۔ اب شعبان کے خاتمہ کے بعد ذی القعد کا چاند طلوع ہونے کے وقت پاکستان کی روئیت ہلال کمیٹی کو اپنی مسلسل دو ماہ کی غلطی کی تصحیح کرنے کا موقع ملے گا اور وہ چاند کی پہلی تاریخ کو پہلی تاریخ مان کر حقیقی تقویم کے ساتھ مل سکے گی۔ لیکن اگر شوال کا مہینہ پورے  29 دن کا ہی ہوا تو پاکستان کی روئیت ہلال کمیٹی   اصل  29 شوال کی شام کو چاند دکھائی دینے کا اعلان کرنے سے اس لئے گریز کرے گی کہ پاکستان میں تو اس وقت شوال کی  28 تاریخ ہو گی اور قمری مہینہ  28 دن کا بہرحال نہیں ہوتا۔

اگر شوال کا مہینہ   طبعاً 30 دن کا ہوا تو پاکستانی روئیت ہلال کمیٹی   اپنے حساب سے   29 شوال کے بعد چاند دیکھنے کا اعلان کر سکے گی۔  

زی القعد کا چاند دیکھنے کا پل صراط عبور ہو جانے کے بعد پاکستان کے عوام کو جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لئے روئیت ہلال کمیٹی کی ہاں کا انتظار کرنا پرے گا، اگر یہ مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے عبور ہو گیا تو  باقی عالمِ اسلام کی طرح پاکستان میں بھی اہلِ اسلام  6 جون کو عید الاضحیٰ  کی نماز پرھ کر جانوروں کی  قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہوں گے۔ 

متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہونے کی توقع ہے۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے تصدیق کی ہے کہ ذی الحجہ کے آغاز کا ہلال کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے جس سے 28 مئی کو اسلامی مہینے  ذوالحج کا پہلا دن ہوگا۔

ہمارا چاند سلو کیوں ہے

بعض پاکستانی میڈیا آؤٹ لیٹس یہ تو بتا رہی ہیں کہ عرب ملکوں میں  ذو الحج کا چاند  27 مئی کو نظر آئے گا اور اس روز  پہلی ذوالحج ہو گی  اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتا رہی ہیں کہ پاکستان میں   ذوالحج کا چاند  28 مئی کو نظر آئے گا اور پاکستان میں 7 جون کو عید الاضحیٰ ہو گی۔

عرب ممالک اور پاکستان مین وقت کا صرف دو سے ڈھائی گھنٹے کا فرق ہے، پاکستان میں سورج غروب ہونے کے دو ڈھائی گھنٹے بعد سورض عرب ممالک مین غروب ہوتا ہے لیکن عرب ممالک میں چاند دکھائی دینے کے ایک دن بعد ہی پاکستان کی روئیت ہلال کمیٹی اس چاند کو دیکھنے کی تصدیق کر پاتی ہے۔  اب تو بچے بروں سے پوچھنے لگے ہیں، "ہمارا چاند سلو کیوں ہے"